پرویز مشرف پر قاتلانہ حملے کا مجرم ساہیوال جیل میں ہلاک

پرویز مشرف پر قاتلانہ حملے کا مجرم ساہیوال جیل میں ہلاک
ساہیوال: ساہیوال جیل میںسابق صدر جنرل پرویز مشرف پر مبینہ قاتلانہ حملہ کا قیدی کرم دین ہلاک ہوگیا۔ڈسٹرکٹ اینڈسیشن جج ساہیوال نے قیدی کرم دین کی موت کی عدالتی تحقیقات کا حکم دیتے ہوئے جوڈیشل مجسٹریٹ کو انکوائری آفیسر مقرر کردیا ہے۔50 سالہ کرم دین کو عمر قید کی سزا انسداد دہشتگردی کورٹ سے ہوئی تھی اور جیل میں 18سال سے قید بھگت رہا تھا ، گزشتہ روز جیل میں اچانگ بے ہوش ہوکر گر پڑا، اسے ٹیچنگ اسپتال لایا گیا جہاں دم توڑ گیا پولیس نے لاش پوسٹ مارٹم کے بعد ورثا کے حوالے کردی جو صادق آباد لے گئے۔