حریم شاہ نے مزید ویڈیوز جاری کرنے کی دھمکی دیدی

حریم شاہ نے مزید ویڈیوز جاری کرنے کی دھمکی دیدی

ٹک ٹاکر حریم شاہ کا کہنا ہےکہ بے بنیاد الزامات سے ان کے خاندان کو اذیت کا نشانہ بنایا جا رہا ہے اور اگر بے بنیاد تحقیقات نہ رکیں تو مزید ویڈیوز اور آڈیوز جاری کر دیں گی۔

ایک بیان میں حریم شاہ Ù†Û’ کہا کہ ان Ú©ÛŒ جائیداد بھی شوہر Ú©Û’ کھاتے میں ڈال دی گئی  ہے۔

دوسری جانب حریم شاہ کے شوہر بلال شاہ نے میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ حریم شاہ سے چار ماہ قبل شادی ہوئی تاہم تاریخ یاد نہیں۔

انہوں نے کہا کہ بلاول ہاؤس میں کبھی نوکری نہیں کی، کرائے کے گھر پر نہیں رہتا بلکہ گھروں کو کرائے پر دیا ہوا ہے، ڈیفنس میں جم ہے اور جم انسٹرکٹر ہوں، یہی ذریعہ معاش ہے۔

بلال شاہ کا کہنا تھا کہ حریم سے شادی کے بعد میرے خلاف ایف آئی اے اور اسپیشل برانچ انتقامی کارروائی کررہی ہے